تشریح:
وضاحت:
۱؎: زمین وآسمان کی ہر ہر چیز اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہی غالب حکمت والا ہے، اے ایمان والو! تم وہ بات کیوں کہتے ہو جو کرتے نہیں ہو (الصف:۱-۳) یعنی: یہ تمنا کیوں کرتے ہو کہ اے کاش ہم جان لیتے کہ کونسا عمل اللہ کو زیادہ پسندیدہ ہے، تو ہم اس کو انجام دیتے، جبکہ تم ایسا نہیں کرتے (یعنی: اکثر ایسا نہیں کرتے) توگویا تم وہ بات کہتے ہو جو کرتے نہیں۔