قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ فَضلِ مَنْ أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ طَاهِرًا يَذْكُرُ اللَّهَ)

حکم : ضعیف 

3527. حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْجُرَيْرِيِّ عَنْ أَبِي الْوَرْدِ عَنْ اللَّجْلَاجِ عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَدْعُو يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ تَمَامَ النِّعْمَةِ فَقَالَ أَيُّ شَيْءٍ تَمَامُ النِّعْمَةِ قَالَ دَعْوَةٌ دَعَوْتُ بِهَا أَرْجُو بِهَا الْخَيْرَ قَالَ فَإِنَّ مِنْ تَمَامِ النِّعْمَةِ دُخُولَ الْجَنَّةِ وَالْفَوْزَ مِنْ النَّارِ وَسَمِعَ رَجُلًا وَهُوَ يَقُولُ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ فَقَالَ قَدْ اسْتُجِيبَ لَكَ فَسَلْ وَسَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا وَهُوَ يَقُولُ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الصَّبْرَ فَقَالَ سَأَلْتَ اللَّهَ الْبَلَاءَ فَسَلْهُ الْعَافِيَةَ .

مترجم:

3527.

معاذ بن جبل ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک شخص کو دعا مانگتے ہوئے سنا وہ کہہ رہا تھا: اے اللہ! میں تجھ سے نعمت تامہ مانگ رہا ہوں، آپﷺ نے اس شخص سے پوچھا: ’’نعمت تامہ کیا چیز ہے؟‘‘ اس شخص نے کہا: میں نے ایک دعا مانگی ہے اور مجھے امید ہے کہ مجھے اس سے خیر حاصل ہو گی، آپﷺ نے فرمایا: ’’بے شک نعمت تامہ میں جنت کا دخول اور جہنم سے نجات دونوں آتے ہیں‘‘۔ آپﷺ نے ایک اور آدمی کو (بھی ) دعا مانگتے ہوئے سنا، وہ کہہ رہا تھا: (یَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْاِ کْرَامِ) آپﷺ نے فرمایا: ’’تیری دعا قبول ہوئی تو مانگ لے (جو تجھے مانگنا ہو)‘‘ آپﷺ نے ایک شخص کو سنا وہ کہہ رہا تھا، اے اللہ! میں تجھ سے صبر مانگتا ہوں، آپﷺ نے فرمایا: ’’تو نے اللہ سے بلا مانگی ہے اس لیے تو عافیت بھی مانگ لے‘‘۔