تشریح:
وضاحت:
۱؎: (خُلّت) دوستی کی ایک خاص حالت ہے جس کے معنی ہیں دوست کی دوستی کا دل میں رچ بس جانا، یہ ’’محبت‘‘ سے اعلی وارفع حالت ہے، اسی لیے آپﷺ یا ابراہیم علیہ السلام نے یہ مقام صرف اللہ تعالیٰ کو دیا ہے، رہی محبت کی بات تو آپﷺ کو سارے صحابہ، صدیقین وصالحین سے محبت ہے، اور صحابہ میں ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا مقام سب سے افضل ہے ،حتی کہ ممکن ہوتا تو آپﷺ ابوبکرکو ’’خلیل‘‘ بنا لیتے، یہ بات ابوبکر رضی اللہ عنہ کی ایک بہت بڑی فضیلت پر دلالت کر رہی ہے۔