تشریح:
وضاحت:
۱؎: صحابہ ؓ کے فضائل ومناقب کے مختلف اسباب ہیں، منجملہ سبب تو سب کا صحابی رسول ہونا ہے، اور الگ سبب یہ ہے کہ کسی کی فضیلت اسلام میں تقدم کی وجہ سے ہے، کسی کی اللہ ورسول سے ازحد فدائیت کی وجہ سے ہے، اور کسی سے کسی بات میں بڑھے ہونے کی وجہ سے ہے، اور کسی کی فضیلت دوسرے کی فضیلت کے منافی نہیں ہے، اور اس حدیث میں جو عثمان وعلی رضی اللہ عنہما کا تذکرہ نہیں ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ کے بعد ان دونوں کا مقام نہیں بلکہ ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ کا ہے، مگر احادیث میں یہ ترتیب ثابت ہے، کہ ابوبکرکے بعد عمر ان کے بعد عثمان اور ان کے بعد علی، پھر ان کے بعد عشرۂ مبشرہ، پھرعام صحابہ ؓ کا مقام ہے رضی اللہ عنہم اجمعین۔
نوٹ: (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے حدیث نمبر (۳۷۵۸، نیز ۳۶۶۷)