جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْمَنَاقِبِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ مَنَاقِبِ أَهْلِ بَيْتِ النَّبِيِّ ﷺ)

حکم : لم تتم دراسته

ترجمۃ الباب:

‎-1.   حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ كَثِيرٍ النَّوَّاءِ عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ عَنْ الْمُسَيِّبِ بْنِ نَجَبَةَ قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ كُلَّ نَبِيٍّ أُعْطِيَ سَبْعَةَ نُجَبَاءَ أَوْ نُقَبَاءَ وَأُعْطِيتُ أَنَا أَرْبَعَةَ عَشَرَ قُلْنَا مَنْ هُمْ قَالَ أَنَا وَابْنَايَ وَجَعْفَرُ وَحَمْزَةُ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ وَمُصْعَبُ بْنُ عُمَيْرٍ وَبِلَالٌ وَسَلْمَانُ وَالْمِقْدَادُ وَحُذَيْفَةُ وَعَمَّارٌ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ مَوْقُوفًا

جامع ترمذی:

كتاب: فضائل و مناقب کے بیان میں 

  (

باب: اہل بیت کے مناقب

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

‎-1.   علی بن ابی طالب کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا ’’ہر نبی کوسات نحیب اورنقیب عطا ہوئے اور مجھے چودہ (14) دئیے گئے‘‘ ہم نے کہا وہ کون ہیں آپﷺ نے فرمایا: ’’میں، میرے یہ دو بیٹے (حسن، حسین ؓؔ)، اور جعفر، حمزہ، ابوبکر، عمر، مصعب بن عمیر، بلال، سلمان، مقداد، حذیفہ، عمّار، اور عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنھم اجمعین‘‘امام ترمذی کہتے ہیں: اس سند سے یہ حدیث غریب ہے اوریہ حدیث علی ؓ  سے موقوفاً مروی ہے۔