قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ صِفَةِ الْقِيَامَةِ وَالرَّقَائِقِ وَالْوَرَعِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابٌ مِنهُ تَفسِیرِ قَولِهِ تعالیٰ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا)

حکم : ضعیف الاسناد

ترجمۃ الباب:

2429.   حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَرَأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا قَالَ أَتَدْرُونَ مَا أَخْبَارُهَا قَالُوا اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ قَالَ فَإِنَّ أَخْبَارَهَا أَنْ تَشْهَدَ عَلَى كُلِّ عَبْدٍ أَوْ أَمَةٍ بِمَا عَمِلَ عَلَى ظَهْرِهَا أَنْ تَقُولَ عَمِلَ كَذَا وَكَذَا يَوْمَ كَذَا وَكَذَا قَالَ فَهَذِهِ أَخْبَارُهَا قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

جامع ترمذی:

كتاب: احوال قیامت ،رقت قلب اورورع کے بیان میں

 

کتاب تمہید  (

باب: قیامت کے دن انسانی اعمال پر گواہیوں کا بیان​

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

2429.   ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے آیت کریمہ: ﴿يَوْمَئِذٍ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا﴾ کی تلاوت کی اور فرمایا: ’’ کیا تم لوگوں کو معلوم ہے کہ اس کی خبریں کیا ہوں گی‘‘؟ صحابہ نے عرض کیا: اللہ اور اس کے رسول بہتر جانتے ہیں، آپﷺ نے فرمایا: ’’اس کی خبریں یہ ہیں کہ وہ ہرمرد اورعورت کے خلاف گواہی دے گی، جوکام بھی انہوں نے زمین پرکیا ہوگا، وہ کہے گی کہ اس نے فلاں فلاں دن ایسا ایسا کام کیا‘‘، آپ نے فرمایا: ’’یہی اس کی خبریں ہیں‘‘۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔