قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: تقریری

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الِاسْتِئْذَانِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ اجْلِسْ حَيْثُ انْتَهَى بِكَ الْمَجْلِسُ​)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2725.   حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ كُنَّا إِذَا أَتَيْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَلَسَ أَحَدُنَا حَيْثُ يَنْتَهِي قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رَوَاهُ زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ سِمَاكٍ أَيْضًا

جامع ترمذی:

كتاب: استئذان كے احکام ومسائل

 

کتاب تمہید  (

باب: مجلس میں جہاں پہنچو وہیں بیٹھ جاؤ​

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

2725.   جابربن سمرہ ؓ کہتے ہیں کہ ہم جب نبی اکرم ﷺ کے پاس آتے توجس کو جہاں جگہ ملتی وہیں بیٹھ جاتا۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔۲۔ یہ حدیث زہیر بن معاویہ نے سماک سے بھی روایت کی ہے۔