قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: صفات وشمائل للنبیﷺ

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْآدَابِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَابُ اَحَبَّ العَمَلِ مَا دِيمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّ)

حکم : صحیح

ترجمۃ الباب:

2856.   حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ قَالَ سُئِلَتْ عَائِشَةُ وَأُمُّ سَلَمَةَ أَيُّ الْعَمَلِ كَانَ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتَا مَا دِيمَ عَلَيْهِ وَإِنْ قَلَّ قَالَ أَبُو عِيسَى هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ.

جامع ترمذی:

کتاب: آداب واحکام کا بیان 

  (

باب: زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی کی جائے اگرچہ وہ تھوڑا ہو کا بیان

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

2856.   ابوصالح سے روایت ہے کہ ام المومنین عائشہ اور ام سلمہ ؓ سے پوچھا گیا کہ کون سا عمل رسول اللہ ﷺ کو بہت زیادہ پسند تھا؟، ان دونوں نے جواب دیا کہ وہ عمل جو اگرچہ تھوڑا ہو لیکن اسے مستقل اور برابر کیا جائے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔