قسم الحديث (القائل): مرفوع اتصال السند: متصل قسم الحديث: قولی

جامع الترمذي: أَبْوَابُ الْأَمْثَالِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ (بَاْبٌ​ مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ )

حکم : حسن صحیح

ترجمۃ الباب:

2869.   حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ يَحْيَى الْأَبَحُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَثَلُ أُمَّتِي مَثَلُ الْمَطَرِ لَا يُدْرَى أَوَّلُهُ خَيْرٌ أَمْ آخِرُهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَمَّارٍ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَى وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ قَالَ وَرُوِي عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَهْدِيٍّ أَنَّهُ كَانَ يُثَبِّتُ حَمَّادَ بْنَ يَحْيَى الْأَبَحَّ وَكَانَ يَقُولُ هُوَ مِنْ شُيُوخِنَا

جامع ترمذی:

كتاب: مثل اورکہاوت کاتذکرہ 

  (

میری امت کی مثال بارش کی طرح ہے

)
 

مترجم: فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی ومجلس علمی(دار الدعوۃ، نئی دہلی)

2869.   انس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میری امت کی مثال بارش کی ہے ، نہیں کہا جا سکتا کہ اس کا اوّل بہتر ہے یا اس کا آخر‘‘۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱۔ یہ حدیث اس سند سے حسن غریب ہے۔۲۔ اس باب میں عمّار، عبداللہ بن عمرو اور ابن عمر سے بھی احادیث آئی ہیں۔۳۔ عبدالرحمن بن مہدی سے روایت ہے کہ وہ حماد بن یحییٰ الابح کی تائید وتصدیق کرتے تھے اور کہتے تھے کہ وہ ہمارے اسا تذہ میں سے ہیں۔