قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي الزِّينَةِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ)

حکم : صحیح 

1096. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ زُهَيْرٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فَرَأَى عَلَيْهِمْ ثِيَابَ النِّمَارِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا عَلَى أَحَدِكُمْ إِنْ وَجَدَ سَعَةً أَنْ يَتَّخِذَ ثَوْبَيْنِ لِجُمُعَتِهِ سِوَى ثَوْبَيْ مِهْنَتِهِ

مترجم:

1096. سیدہ عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے جمعے کے دن عوام سے خطاب فرمایا تو آپ نے دیکھا کہ انہوں نے (روز مرہ استعمال کی) چادریں اوڑھ رکھی ہیں۔ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا حرج ہے کہ تم میں سے کسی آدمی کے پاس گنجائش ہو تو ( وہ روز مرہ کے) کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ جمعے کے لئے( خاص طورپر ) کپڑے تیار کر لے۔‘‘