تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) وضو اور غسل توجہ سے اچھی طرح کرنا جمعے کی اہمیت کا اعتراف ہے۔
(2) جمعے کے لئے خوشبو لگا کر آنا چاہیے۔ اگر مرد کے پاس خوشبو نہ ہو تو بیو ی کی خوشبو استعمال کرسکتا ہے۔
(3) مرد اور عورت کے استعمال کی خوشبو میں فرق ہے۔ مرد کی خوشبو تیز مہک والی اور عورت کی خوشبو ہلکی مہک والی ہونی چاہیے۔ دیکھئے: (سنن نسائي، الزینة، باب الفصل بین طیب الرجال وطیب النساء، حدیث:5120)عورت تیز مہک والی خوشبواستعمال نہیں کرسکتی۔ مرد ضرورت پڑنے پر ہلکی مہک والی خوشبو استعمال کرسکتا ہے۔
(4) بعد میں آکر اگلی صف میں جگہ بنانے کی کوشش کرنا اور پہلے سے آئے ہوئے نمازیوں کو پریشان کرنا درست نہیں۔