تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) عید کی نماز مسجد کے بجائے کھلے میدان میں ادا کرنی چاہیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم جیسی افضل ترین جگہ چھوڑ کر میدان میں نماز عید ادا کی۔
(2) خطبہ عید کی نماز کے بعد دینا چاہیے۔
(3) عید کا خطبہ منبر پر نہیں زمین پر کھڑے ہوکر ہی دینا چاہیے۔
(4) خطبے میں حالات کے مطابق مناسب مسائل بیان کرنے چاہیں۔
(5) عورت اپنی ذاتی چیز خاوند کی اجازت کے بغیر صدقہ کرسکتی ہے۔
(6) خطبہ اطمینان سے بیٹھ کرسننا چاہیے۔ تاہم کوئی شخص اٹھ جائے تو جائز ہے۔