قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: فعلی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ إِقَامَةِ الصَّلَاةِ وَالسُّنَّةُ فِيهَا (بَابُ مَا جَاءَ فِي الْخُرُوجِ يَوْمَ الْعِيدِ مِنْ طَرِيقٍ وَالرُّجُوعِ مِنْ غَيْرِهِ)

حکم : ضعیف 

1298. حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ أَخْبَرَنِي أَبِي عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ إِلَى الْعِيدَيْنِ سَلَكَ عَلَى دَارِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي الْعَاصِ ثُمَّ عَلَى أَصْحَابِ الْفَسَاطِيطِ ثُمَّ انْصَرَفَ فِي الطَّرِيقِ الْأُخْرَى طَرِيقِ بَنِي زُرَيْقٍ ثُمَّ يَخْرُجُ عَلَى دَارِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ وَدَارِ أَبِي هُرَيْرَةَ إِلَى الْبَلَاطِ

مترجم:

1298.

حضرت سعد القرظ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب عیدین کی نماز کے لیے تشریف لے جاتے تو سعید بن ابو العاص کے گھر کے پاس سے گزرتے، پھر خیموں والوں کے پاس سے گزرتے، پھر (نماز کے بعد) دوسرے راستے سے، یعنی بنو زریق کے راستے سے واپس ہوتے، پھر عمار بن یاسر ؓ کے گھر کے پاس سے اور ابو ہریرہ ؓ کے گھر کے پاس سے گزر کر میدان میں پہنچتے۔ (اور وہاں سے مسجد نبوی اور امہات المومنین کے گھروں کی طرف چلتے)۔