تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ایک تہائی کا مطلب یہ ہے کہ مجھ سے پہلے صرف دو افراد نے اسلام قبول کیا تھا، میرے اسلام لانے سے مسلمانوں کی کل تعداد تین ہو گئی۔ سات دن تک کوئی اور صاحب اسلام میں داخل نہیں ہوئے۔
(2) یہاں آزاد جواں مرد افراد کے اسلام لانے کا ذکر ہے۔ ورنہ آپ سے پہلے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا (خاتون)، زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ (غلام) حضرت علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ (نوعمر)، اسلام میں داخل ہو چکے تھے۔ آزاد حضرات میں سے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ پہلے مسلم ہیں۔ ان کے بعد صرف ایک صاحب کے بعد حضرت سعد بن ابووقاص رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کیا۔ اس طرح ﴿اَلسَّابِقُوْنَ الْاَوَّلُوْنَ﴾ کے خطاب کے حامل ہوئے، جو ایک عظیم شرف ہے۔