تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ تفصیل کے لئے دیکھئے: (التعلیق الرغیب:215/2، وصفة الصلاة) جس طرح حسن صوت تلاوت کی زینت ہے۔ اسی طرح یہ چیز بھی تلاوت کے حسن میں اضافہ کرتی ہے۔ کہ پڑھنے والے کے انداز سے محسوس ہو کہ وہ قرآن کا اثر قبول کررہا ہے۔ اور اس کے دل میں اللہ کا خوف موجود ہے۔
(2) یہ مقصد اس وقت حاصل ہوسکتا ہے جب تلاوت کرنے والا قرآن کے معنی ومطالب بھی سمجھتا ہو۔ لہٰذا قرآن مجید کا ترجمہ اور تفسیر سیکھنے اور اس پر عمل کرنے پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔