تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ لیکن مزید لکھتے ہیں کہ یہ روایت دیگرشواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے۔ غالباً اسی وجہ سے شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ نیز دکتور بشار عواد اس حدیث کی بابت لکھتے ہیں۔کہ اس روایت کی سند تو ضعیف ہے۔ البتہ متن صحیح ہے۔ لہٰذا مذکورہ روایت قابل عمل اور قابل حجت ہے۔ صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین نیکیوں میں بہت رغبت رکھتے تھے۔ اسی لئے زیادہ سے زیادہ نیک عمل کرنے کی کوشش کرتے تھے۔ اگرچہ اس میں کتنی مشقت ہو۔
(2) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی اُمت پر شفقت واضح ہے۔ اگر صحابہ کرام رضوان للہ عنہم اجمعین کو اس قدر زیادہ محنت کرنے کی اجازت مل جاتی تو بعد کے لوگ بھی اس کے مطابق عمل کرناچاہتے اور نہ کرسکتے۔
(3) جسم پر برداشت سے زیادہ بوجھ ڈالنا درست نہیں۔
(4) صوفیاء میں جو بعض ایسے اعمال رائج ہوگئے ہیں۔ جن میں جسم پرانتہائی مشقت کا بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ سنت کے خلاف ہیں۔
(5) نیک عمل کے معمول کو قائم رکھنے کی کوشش مستحسن ہے۔ تاہم اس پر اس حد تک پابندی کرنا درست نہیں کہ نفل اور فرض میں عملاً فرق ہی نہ رہے۔
(6) نماز تہجد میں پڑھنے کےلئے اپنی سہولت کے مطابق تلاوت کی مناسب مقدار کرلینا درست ہے مثلاً ایک پارہ تین پارے یا ایک منزل وغیرہ۔