تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) شب براءت (شعبان کی پندرہویں رات) کے فضائل میں جتنی روایات آتی ہیں۔ وہ سب کی سب اکثر علماء کے نزدیک ضعیف ہیں۔ حتیٰ کہ یہ (1390) روایت بھی اس لئے ان علماء کے نزدیک اس رات کی کوئی خاص فضیلت ثابت نہیں ہے۔ شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک بھی اکثر روایات ضعیف ہیں۔ لیکن صرف یہ روایت (1390) ان ک نزدیک حسن ہے۔ اس لئے ان کے مؤقف کی رو سے اس حدیث میں شب براءت کی فضیلت کا بیان ہے۔
(2) اس رات اللہ سے مغفرت کی دعا کرنا مناسب ہے۔ آتش بازی اور مخصوص کھانے تیار کرنا یا اس قسم کی دوسری رسمیں خود ساختہ ہیں۔ ان سے پرہیزضروری ہے۔ افضل اوقات کے فضائل وبرکات سے صرف توحید والے کو حصہ ملتا ہے۔ شرک اکبر کا مرتکب ان سے محروم رہتا ہے۔
(3) مسلما ن بھائی سے ناحق دشمنی رکھنا اللہ کی رحمت سے محرومی کا باعث ہے۔