تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مرد کا کسی عورت کو اور کسی عورت کا کسی مرد کو گناہ آلود نظر سے دیکھنا چھونا اور بوس وکنار وغیرہ کرنا یہ سب گناہ کے کام ہیں۔ اور حدیث میں انھیں بھی زنا قرار دیا گیا ہے۔تاہم یہ بد فعلی سے کم درجے کے گناہ ہیں۔ اس لئے جب کوئی شخص ایسی حرکات کا ارتکا ب کرکے دل میں نادم ہو۔ توبہ کرے۔ اور وضو کرکے نماز پڑھ لے۔ تو اس کا گناہ معاف ہو جائے گا۔ البتہ ناجائز جنسی عمل کے ارتکاب پر حد کا نفاذ ضروری ہے۔ حد لگ جانے سے وہ بھی معاف ہوجاتا ہے۔
(6) مومن کے دل میں اللہ کا خوف ہونا چاہیے۔ اگر نفس امّارہ اور شیطان کے غلبے سے غلطی ہوجائے توفوراً اس کے ازالہ اور معافی کی فکر ہونی چاہیے۔
(3) دن کے کناروں کی نمازیں فجر اور عصر کی ہیں۔ جن کے درمیان ظہر کی نماز آ جاتی ہے۔ اور رات کی نماز مغرب اور عشاء ہیں۔ یعنی نماز پنجگانہ کی ادایئگی گناہوں کی معافی کا باعث ہیں۔