تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) نماز تہجد باجماعت جائز ہے۔
(2) نماز تہجد میں طویل قراءت افضل ہے۔
(3) شاگردوں کو تربیت دینے کےلئے ان سے مشکل کام کروانا جائز ہے۔ اگرچہ اس میں مشقت نہ ہو۔
(4) استاد کا خود نیک عمل کرنا شاگردوں کو اس کا شوق دلاتا اور ہمت پیدا کرتا ہے۔
(5) صحابہ کرام رضوان اللہ عنہم اجمعین نیکی کا اس قدر شوق رکھتے تھے۔ کہ افضل کام کو چھوڑ کر جائز کام اختیار کرکے انھوں نے بُرا کام قرار دیا۔
(6) حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارادہ نبی کریمﷺ کی اقتدا میں نمازادا کرنے کا تھا۔ اب اتباع اور محبت کا تقاضا ہے۔ کہ اس نیکی میں آخر تک ساتھ دیا جائے۔ اس لئے بیٹھ جانے کو انھوں نے بُرا سمجھا۔ کہ یہ محبت کےتقاضے کے خلاف ہے۔