تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) (جبین) کاترجمہ عام طور پر پیشانی کیاجاتا ہے۔ لیکن حافظ صلاح الدین یوسف رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر احسن البیان میں سورہ صافات آیت 103 کی تفسیر میں لکھا ہے۔ ہر انسان کے چہرے پر دو جبینیں (دایئں اور بایئں) ہوتی ہیں۔اوردرمیان میں پیشانی (جبھۃ) ہے۔
(2) جبین کے پسینے کا ایک مطلب تو یہ بیان کیا گیا ہے۔ کہ مومن پر موت کی سختی کی وجہ سے اسے پسینہ آ جاتا ہے۔ ایک مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ اسے بہت زیادہ سختی نہیں ہوتی۔بلکہ محض پسینہ آنے جیسی مشقت ہوتی ہے۔ یہ مطلب بھی ہوسکتا ہے کہ مومن حلال کی کمائی کے لئے کوشش اور محنت کرتے ہوئے۔ یا زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑ دھوپ کرتا رہتا ہے۔ حتیٰ کہ اس کا آخری وقت آ جاتا ہے۔ واللہ أعلم