قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجَنَائِزِ (بَابُ مَا جَاءَ فِي تَغْمِيضِ الْمَيِّتِ)

حکم : صحیح 

1454. حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى أَبِي سَلَمَةَ وَقَدْ شَقَّ بَصَرُهُ فَأَغْمَضَهُ، ثُمَّ قَالَ: «إِنَّ الرُّوحَ إِذَا قُبِضَ تَبِعَهُ الْبَصَرُ»

مترجم:

1454.

حضرت ام المومنین ام سلمہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ابو سلمہ ؓ (کی میت) کے پاس آئے تو ان کی آنکھیں کھلی تھیں۔ آپ نے ان کی آنکھیں بند کر دیں اور فرمایا: ’’جب روح قبض کی جاتی ہے تو نظر اس کا تعاقب کرتی ہے۔‘‘