تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مذکورہ روایت کو ہمارے محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ جبکہ الموسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین اور شیخ البانی رحمۃ اللہ علیہ نے اسے حسن قرار دیا ہے۔ موسوعۃ الحدیثیۃ کے محققین اس بات کی بابت لکھتے ہیں کہ مذکورہ روایت مجموع طرق اور شواہد کی بنا پر حسن درجے کی ہے۔ تفصیل کےلئے دیکھئے: (الموسوعة الحدیثیة مسند الإمام أحمد:480،479/9- وأحکام الجنائز، ص:70)
(2) جنازہ کے ساتھ جانا مسلمان کا مسلمان پر ایک اہم حق ہے۔ لیکن گناہ کے ارتکاب کی صورت میں یہ حق ختم ہوجاتا ہے۔ اس طرح دعوت قبول کرنا بھی مسلمان کامسلمان پر حق ہے۔لیکن اگر تقریب میں گناہ کے کام ہورے ہوں۔ مثلاً بے پردگی، تصویر کشی، ویڈیو فلم بنانا، ہندوانہ رواج پر تو ایسی تقریب میں شریک نہ ہونا درست ہے۔ خاص طور پر جب حاضر نہ ہونے سے گناہ کا ارتکاب کرنے والے کو تنبیہ ہونے کی توقع ہو۔