تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) انسان کو اپنی اولاد سے فطری طور پر زیادہ محبت ہوتی ہے۔ اس لئے اولاد کی وفات پر صبر کرنے پر خصوصی ثواب ہے۔
(2) الولد (اولاد) میں بچے اور بچیاں دونوں شامل ہیں۔ خواہ بچے فوت ہوں یا بچیاں ثواب برابر ہے۔
(3) یہ ثواب ماں اور باپ دونوں کےلئے ہے۔
(4) قسم پوری کرنے کا یہ مطلب ہے کہ وہ جہنم پر سے گزرے گا جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔ جیسے کہ ارشاد الٰہی ہے: ﴿وَإِن مِّنكُمْ إِلَّا وَارِدُهَا ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ حَتْمًا مَّقْضِيًّا﴾ (مریم:71) تم میں سے ہر ایک اس پر ضرور وارد ہونے والا ہے۔ یہ تیرے رب کا قطعی فیصلہ ہے۔ نیک مومن آسانی سے پار ہوجایئں گے۔ گناہ گار مومن اور کافر جہنم میں گر جایئں گے۔ اس کے بعد مومنوں کو اپنے اپنے وقت پر جہنم سے نکال لیا جائے گا۔ اور کافر ہمیشہ کے لئے جہنم میں رہ جایئں گے۔