تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) غزوہ موتہ عیسائی رومی سلطنت کے خلاف جمادی الاولیٰ 8 ہجری (اگست یا ستمبر 629ء) میں پیش آیا۔
(2) اس جنگ میں مسلمانوں کے تین عظیم قائد حضرت زید بن حارثہ حضرت جعفر طیار بن ابی طالب اور حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ یکے بعد دیگرے شہید ہوئے۔ آخر کار حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قیادت میں مسلمانوں نے عیسایئوں کو واپس ہونے پر مجبور کردیا۔ اور خود مسلمان بھی بڑی حکمت سے کام لے کر سلامتی سے واپس آگئے۔ تفصیل کےلئے دیکھئے: (الرحیق المختوم، ص:526)
(3) میت کے اقارب اور ہمسایئوں کا فرض ہے کہ میت کے گھر والوں کےلئے کھانا تیار کریں۔ یہ نہیں کےمیت والوں کے ہاں خود مہمان بن کر کھانے کےلئے جمع ہوجایئں۔ میت والوں کے ہاں جمع ہونے کی ممانعت حدیث (1612) میں آرہی ہے۔