تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے۔ اور مزید لکھا ہے کہ گزشتہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔ غالباً اسی وجہ سے دیگر محققین نے اسے حسن قرار دیا ہے۔
(2) میت کے گھر والوں کے لئے کھانا تیار کرنا اور انھیں کھلانا چاہیے۔
(3) یہ کھانا درمیانے درجے کا ہونا چاہیے۔ جیسا کھانا کوئی شخص اپن معمول کے مطابق تیار کرتا ہے۔ ویسا ہی تیار کروا کر میت والوں کےہاں بھیج دینا چاہیے۔ اس میں تکلف کرنے اور دوسروں سے مقابلہ اور فخر کی کیفیت پیدا کرنے سے اصل مقصد فوت ہوجاتا ہے۔