تشریح:
فوائدومسائل:
(1) سونے چاندی وغیرہ میں نصاب کا مالک ہونے کے ایک سال بعد زکاۃ واجب ہوتی ہے ۔
(2) زرعی پیداوار جب باغ یا کھیت سے اٹھالی جائے تو اس پر زکاۃ واجب ہو جاتی ہے، اس میں سال گزرنا شرط نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿وَآتُوا حَقَّهُ يَوْمَ حَصَادِهِ﴾ (الأنعام،6: 141) ’’ اس کے کاٹنے کے دن اس کا حق ادا کرو ۔‘‘
(3) جس کے پاس پہلے کچھ مال موجود ہو لیکن وہ نصاب سے کم ہو، پھر اسے کچھ اور مال مل جائے جس کی وجہ سے نصاب مکمل ہو جائے تو سال کی ابتداء نصاب مکمل ہونے سے ہوگی۔ اگر اس کے ایک سال بعد اس کے پاس نصاب موجود ہے تو زکاۃ ادا کرے گا۔
الحکم التفصیلی:
(قلت: إسناده صحيح مقطوع) (*) .
الإرواء (787)