تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) صحابی کے پاس شہد کی مکھیاں ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ان کے بعض درختوں پر مکھیاں شہد کا چھتہ لگایا کرتی ہیں۔ خاص کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ان چھتوں کو ان کی ملکیت قرار دے دیا تاکہ کوئی شخص ان کی اجازت کے بغیر ان درختوں کے چھتوں سے شہد نہ نکالے۔ جو درخت کسی کی ملکیت نہ ہوں، ان پر لگے ہوئے چھتے سے جو شخص چاہے شہد نکال سکتا ہے۔ شہد کی زکاۃ دسواں حصہ ہے۔ اگر دس مشکیزے شہد ہو تو ایک مشکیزہ زکاۃ ادا کرے۔