تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) چھوٹی بچیاں دف بجائیں تو جائز ہے، لیکن دوسرے سازوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(2) معزز بزرگ چھوٹی بچیوں سے مناسب الفاظ میں محبت کا اظہار کر سکتا ہے بشرطیکہ کوئی غلط فہمی پیدا ہونے کا اندیشہ نہ ہو۔
(3) ’’اللہ جانتا ہے‘‘ کے الفاظ قسم کا مفہوم رکھتے ہیں۔ تاکید کے طور پر قسم کے الفاظ بولنا جائز ہے، خواہ شک و شبہ کا مقام نہ ہو۔
(4) رسول اللہ ﷺ کو انصار سے محبت تھی کیونکہ انہوں نے اسلام کے لیے بہت قربانیاں دی تھیں۔ مومنوں کے لیے بھی انصار سے محبت ان کے ایمان کا تقاضا ہے۔