تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) عورتوں کو غلطی پر تنبیہ کرناضروری ہے لیکن یہ صرف زبانی ہونی چاہیے۔ اگر کوئی عورت زیادہ ہی بے پروا اور گستاخ ہو تو اس سے ناراض ہو جائے، یہ سزا کافی ہے۔ جسمانی سزا صرف اس وقت جائز ہےجب اس سوا چارہ نہ رہے۔
(2) ’’لونڈی کی طرح پیٹنے‘‘ کا یہ مطلب نہیں کہ لونڈی کو بے تحاشا مارنا جائز ہے۔ مطلب یہ ہے کہ جس طرح لوگ لونڈیوں کومارتے ہیں، آپ کو اپنی بیویوں سے ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے۔
(3) مرد اور عورت ایک دوسرے کے لیے لازم وملزوم ہیں ۔ان کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ ہے ۔ اس چیز کو پیش نظر رکھتے ہو ئے عورتوں پر ناجائز سختی نہیں کرنی چا ہیے۔