قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الطَّلَاقِ (بَابُ مُتْعَةِ الطَّلَاقِ)

حکم : منكر - بذكر أسامة أو أنس، صحيح بلفظ: فأمر أسيد أن يجهزها ويكسوها ثوبين رازقين 

2037. حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ أَبُو الْأَشْعَثِ الْعِجْلِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ الْقَاسِمِ قَالَ: حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ عَمْرَةَ بِنْتَ الْجَوْنِ تَعَوَّذَتْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ أُدْخِلَتْ عَلَيْهِ، فَقَالَ: «لَقَدْ عُذْتِ بِمُعَاذٍ» ، فَطَلَّقَهَا، وَأَمَرَ أُسَامَةَ، أَوْ أَنَسًا فَمَتَّعَهَا بِثَلَاثَةِ أَثْوَابٍ رَازِقِيَّةٍ

مترجم:

2037.

حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ حضرت عمرہ بنت جون‬ ؓ ک‬و جب رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں پیش کیا گیا (جب ان کی رخصتی ہوئی) تو انہوں نے رسول اللہ ﷺ سے اللہ کی پناہ مانگی (یہ کہا: آپ سے اللہ بچائے۔) نبی ﷺ نے فرمایا: تو نے اس کی پناہ لی ہے جس کی پناہ لی جاتی ہے۔ چنانچہ آپ نے اسے طلاق دے دی۔ اور حضرت اسامہ ؓ یا حضرت انس ؓ کو حکم دیا تو انہوں نے اسے تین سفید سوتی کپڑے دے دیے۔