تشریح:
فوائد و مسائل: اگر کوئی شخص یہ کہے: ’’اگر میں فلاں عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق۔‘‘ تو یہ لغو کلام ہوگا جس کا کوئی اثرنہیں ہوگا، اسی طرح اگر کہے: ’’میں جس عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق ہے۔‘‘ اس کے بعد نکاح کرے تو طلاق نہیں پڑے گی کیونکہ جب طلاق دی تھی اس وقت وہ اس کی بیوی ہی نہیں تھی کہ طلاق پڑتی اور نکاح کے بعد دوبارہ طلاق دی نہیں۔