تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) لکڑی کا کام ایک اچھا پیشہ ہے جس کے ذریعے سے مومن اپنے ہاتھ کی محنت سے حلال روزی کما سکتا ہے۔ حضرت نوح نے بھی اللہ کے حکم سے لکڑی کی کشتی بنائی تھی۔ (سورۂ ہود، 11/ 37، 38)
(2) کسی بھی جائز پیشے کو حقیر نہیں جاننا چاہیے۔ حقارت اور ذلت کا کام یہ ہے کہ انسان روزی کمانے کے لیے ناجائز طریقے اختیار کرے، یا ایسا پیشہ اپنائے جو شریعت کی رو سے ممنوع ہے۔