تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) تجارت کے معاملات طلب و رسد کے قوانین معیشت کے مطابق خود کار طریقے سے چلتے رہنا ملکی معیشت کے لیے مفید ہے۔ حکومت کو ان میں دخل اندازی سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(2) اگر تاجر ناجائز طور پر زیادہ منافع کے لالچ میں عوام کی ضروریات کا خیال نہ رکھیں تو حکومت سرکاری گوداموں سے سستا غلہ فراہم کرکے اس کا توڑ کر سکتی ہے۔
(3) حکومت کو چاہیے کہ تاجروں کے حقوق کے ساتھ ساتھ عوام کی ضروریات کا بھی خیال رکھے۔ جب ایک علاقے میں ضروریات کی کسی چیز کی کمی ہو جائے تو دوسرے علاقے سے لا کر وہاں مہیا کی جائے۔
(4) تاجروں کو چاہیے زیادہ نفع کے لالچ میں عوام پر ظلم نہ کریں۔