تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) قیمتی چیز کی خرید وفروخت کے وقت تحریر لکھ لینی چاہیے۔
(2) ’’غلام یا لونڈی خریدی۔‘‘ یعنی تحریر میں غلام کا لفظ تھا یا لونڈی کا۔ یہ شک عباد بن لیث کی طرف سے ہے جو امام ابن ماجہ کےاستاد کےاستاد ہیں۔
(3) (غائلة) کا یہ مطلب بھی بیان کیا گیا ہے کہ اسے بھاگ جانے، چوری یا زنا کرنے کی یا ایسی کوئی دوسری بری عادت نہیں، اور یہ مطلب بھی بیان کیا گیا ہے کہ وہ چوری کا مال نہیں اور یہ مطلب بھی بیان کیا گیا ہے کہ بیچنے والا غلام کا عیب نہیں چھپا رہا۔
(4) (خبشة) کامطلب حرام بھی بیان کیا گیا ہے اور اخلاقی خرابی بھی۔
(5) مسلمان کی مسلمان سے بیع کا مطلب یہ ہے کہ یہ بیع ان تمام اصول وضوابط کے تحت شمار ہو گی جو اسلامی قوانین میں موجود ہیں۔