تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) مذکورہ روایت کو بعض محققین نے صحیح قرار دیا ہے ۔ یہود ونصاریٰ کے مذہب میں بھی جھوٹی قسم کھانا حرام ہے اس لیے ضرورت کےوقت ان سے قسم لی جا سکتی ہے ۔
(2) غیر مسلموں سے بھی اللہ ہی کی قسم لی جائے ۔
(3) یہود و تورات کا ادب کرتے اور اس پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرتے ہیں اس لیے ان کے عقیدے کے مطابق قسم لی جا سکتی ہے لیکن ایسے الفاظ سے جو اسلامی عقیدے کےبھی خلاف نہ ہوں۔