تشریح:
فائدہ: مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہےلیکن یہ بات صحیح ہے کہ جھوٹی گواہی کبیرہ گناہ ہے کیونکہ اس کےبارے میں متعدد صحیح احادیث موجود ہیں۔ نبئ اکرم ﷺنےجن تین گناہوں کوکبیرہ گناہوں میں سب سے بڑے گناہ قرار دیا ہے وہ اللہ کےساتھ شرک کرنا‘والدین کی نافرمانی اورجھوٹی گواہی ہیں۔ دیکھیے (صحیح البخاري، الشھادات، باب ماقيل فی شھادۃ الزور، حدیث: 2653، 2654)