تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ضائع کرنے سے مراد یہ ہے کہ وہ اسے واپس نہیں کرنا چاہتا، مالک کے لحاظ سے یہ مال تباہ ہو گیا کیونکہ اسے واپس نہیں ملے گا۔
(2) حرام طریقے سے حاصل کیے ہوئے مال میں برکت نہیں ہوتی۔
(3) ایسے جرم کی سزا دنیا میں بھی مل سکتی ہے کہ اس شخص پرایسے حالات آ جائیں کہ وہ مفلس ہو جائے اورآخرت میں بھی سزا مل سکتی ہےکہ اس کے اعمال ضائع ہوجائیں یا قرض خواہ کو دے دیے جائیں اوروہ خود جہنم میں چلا جائے۔ یہ بہت بڑی تباہی ہے۔