تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) رجم کا مطلب یہ ہے کہ اگر زنا کا مجرم مرد ہو یا عورت شادی شدہ ہو تواسے پتھر مار مار کر ہلا ک کردیا جائے۔
(2) زنا کے مجرم کےلیے رجم کا حکم سابقہ شریعتوں میں بھی موجود تھا۔ بائبل کے موجودہ نسخوں میں بھی زانی کے لیے سزائے موت کا حکم موجود ہے۔ (دیکھیے: کتاب احبار، باب: 20 فقرہ:10)
(3) قرآن مجید میں بعض آیات یا ان کے احکام منسوخ ہوئےہیں۔ زیر مطالعہ حدیث میں مذکور آیت کی تلاوت منسوخ ہے اور حکم باقی ہے۔
(4) زنا كا جرم تین طرح ثابت ہوتا ہے:
(1) چار چشم دید گواہوں کی گواہی۔
(2) مجرم کے اقرار جرم سے۔
(3) غیر شادی شدہ عورت کو حمل ہوجانے سے،
البتہ غیرشادی شدہ مجرم کو سنگسار نہیں کیا جائے گا بلکہ سوکوڑے کی سزا دی جائے گی۔