قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْحُدُودِ (بَابُ إِقَامَةِ الْحُدُودِ عَلَى الْإِمَاءِ)

حکم : صحیح 

2565. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ وَشِبْلٍ قَالُوا كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَهُ رَجُلٌ عَنْ الْأَمَةِ تَزْنِي قَبْلَ أَنْ تُحْصَنَ فَقَالَ اجْلِدْهَا فَإِنْ زَنَتْ فَاجْلِدْهَا ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ فَبِعْهَا وَلَوْ بِحَبْلٍ مِنْ شَعَرٍ

مترجم:

2565.

حضرت ابوہریرہ، حضرت زید بن خالد اور حضرت شبل رضی اللہ عنھم سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک آدمی نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سول کیا جو شادی سے پہلے زنا کر لے۔ تو آپ نے فرمایا: اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر (دوبارہ) زنا کرے تو اسے کوڑے لگاؤ۔ پھر تیسری یا چوتھی بار فرمایا: پھر اسے فروخت کر دو، خواہ بالوں کی ایک رسی کے عوض فروخت ہو۔