تشریح:
فوائد و مسائل: علامہ ابن اثیر رحمہ اللہ نے فرمایا: ’’موضحہ‘‘ وہ زخم ہے جس سے ہڈی کی سفیدی ظاہر ہوجائے۔ جس موضحہ کا جرمانہ پانچ اونٹ ہے وہ ایسا موضحہ ہے جو سر اور چہرے میں ہو۔ کسی اور عضو پر اگر موضحہ زخم لگے تو اس پر مناسب نقد جرمانہ ہے۔‘‘ (النہایة ۔ مادہ، وضح)