قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: قولی

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الْجِهَادِ (بَابُ مَنْ حَبَسَهُ الْعُذْرُ عَنِ الْجِهَادِ)

حکم : صحیح 

2764. حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَمَّا رَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ غَزْوَةِ تَبُوكَ فَدَنَا مِنْ الْمَدِينَةِ قَالَ إِنَّ بِالْمَدِينَةِ لَقَوْمًا مَا سِرْتُمْ مِنْ مَسِيرٍ وَلَا قَطَعْتُمْ وَادِيًا إِلَّا كَانُوا مَعَكُمْ فِيهِ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ قَالَ وَهُمْ بِالْمَدِينَةِ حَبَسَهُمْ الْعُذْرُ

مترجم:

2764.

حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: جب رسول اللہﷺ غزوۂ تبوک سے واپسی پر مدینہ منورہ کے قریب پہنچے تو فرمایا: مدینہ میں کچھ افراد ہیں کہ تم نے جو بھی سفر کیا، اور جو بھی وادی طے کی، وہ اس میں تمہارے ساتھ تھے۔ صحابہ نے کہا: اے اللہ کے رسولﷺ! اور وہ مدینہ میں ہیں؟ رسول اللہﷺ نے فرمایا: (ہاں) وہ مدینہ میں ہیں۔ انہیں کسی عذر نےروک لیا تھا۔