تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) گھوڑے اپنے اپنے رنگ کے لحاظ سے بھی اعلی یا ادنی شمار کیے جاتے ہیں۔ بعض رنگ عمدہ سمجھے جاتے ہیں جن میں سے کئی اقسام اس حدیث میں ذکر کی گئی ہیں۔
(ا) سیاہ گھوڑا جس کی پیشانی سفید ہو۔
(ب) سیاہ گھوڑا جس کے پاؤں سفید ہو۔
(ج) سیاہ گھوڑا جس کا ہونٹ اور ناک سفید ہو۔
(د) سیاہ گھوڑا جس کے تین پاؤں سفید ہو اور اگلا دایاں پاؤں سفید نہ ہو۔
(و)کمیت (سیاہی مائل سرخ) گھوڑا جس کی پیشانی سفید ہو۔
(ر)کمیت گھوڑا جس کے پاؤں سفید ہوں
(ز)کمیت گھوڑا جس کا ہونٹ اور ناک سفید ہو۔
(ی) جس کے تین پاؤں سفید ہوں اگلا دایاں پاؤں سفید نہ ہو۔
(2) مجاہد کو جہاد میں استعمال ہونے والے جانوروں کے بارے میں معلومات ہونی چاہییں کہ کون سا جانور بہتر ہےاور کس قسم کا جانور مفید نہیں۔ اسی طرح گاڑیوں اور اسلحے کی مختلف اقسام اور ان کی خوبیوں اور خامیوں سے واقفیت ہونی چاہیےتاکہ اچھی چیز حاصل کی جائے جس سے جہاد کے کام میں آسانی ہو اور زیادہ فائدے حاصل ہوسکیں اور نکمی چیز حاصل نہ کی جائے۔