تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) فوت ہونے والے کے پسماندگان کو تسلی وتشفی دینی چاہیے اورا یسی باتیں کہنی چاہیئں جن سے ان کا غم ہلکا ہو،
(2) وفات کے بعد اللہ تعالی نیک بندوں سے ہمکلام ہوتا ہے۔
(3) جنت میں الله کا دیدار ممکن ہے۔ اور جنتیوں کو اپنے اپنے درجات کے مطابق کم یا زیادہ وقفے سے نعمت حاصل ہوگی۔
(4) فوت ہوجانے والے لوگ یا شہید دوبارہ دنیا میں نہیں آ سکتے لہٰذا اس قسم کی حکایتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ فلاں صحابی یا شہید یا ولی نے اپنی وفات کے بعد فلاں صاحب سے ملاقات کی اور فلاں معاملے میں اس کی رہنمائی کی۔
(5) اس واقعے میں حضرت عبد اللہ بن حرام رضی اللہ عنہ کے جنتی اور بلند درجات کا حامل ہونے کی بشارت ہے۔