تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) آبی اللحم کا مطلب ہے گوشت کھانے سے انکار کرنے والا۔ ان کا یہ نام اس لیے مشہور ہوا یہ زمانی اسلام سے پہلے بھی غیراللہ کے نام کا گوشت نہیں کھاتے تھے۔ ان کا نام خلف بیان کیا گیا ہے۔(تقریب التہذیب)
(2) جہاد میں نابالغ لڑکے بھی شریک ہوسکتے ہیں اور غلام بھی۔
(3) جن افراد کو مال غنیمت سے مقرر حصہ نہیں دیا جاتا انھیں بھی کچھ نہ کچھ انعام ضرور دینا چاہیے۔
(4) تلوار زمین پر اس لیے لگتی تھی کہ حضرت عمیر رضی اللہ عنہ کا قد کم سن ہونے کی وجہ سے چھوٹا تھا۔
الحکم التفصیلی:
قلت : وجاء ذلك صريحا في رواية ابن ماجه بلفظ : " فلم يقسم لي من الغنيمة " . وإسناده حسن وإسناد الأولين صحيح وقال الترمذي : " حديث حسن صحيح " . وقال الحاكم : " صحيح الإسناد . ووافقه الذهبي . وقال البيهقي : " أخرج مسلم بهذا الإسناد حديثا آخر في الزكاة وهذا المتن أيضا صحيح على شرطه " . وهو كما قال البيهقي رحمه الله وهو مما فات شيخه الحاكم ثم الذهبي رحمهما الله تعالى .