تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) ابطح (سنگریزوں والی زمین) سے مراد صفا اور مروہ کے درمیان کی وادی ہے۔
(2) سعی کی جگہ صفا اور مروہ دونوں پہاڑوں کے درمیان ہے۔ پہاڑوں پر چڑھتے یا ان سے اترتے وقت دوڑنا مسنون نہیں۔
(3) آج کل سعی کی جگہ کو ہموار کرکے پختہ رستہ بنا دیا گیا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کے زمانہ مبارک میں جتنی جگہ ہموار تھی اس کی حد بندی سبز نشانوں سے کر دی گئی ہے۔ یہ نشان ميلين اخضرين کہلاتے ہیں۔ ان کے درمیان دوڑنا چاہیے۔ باقی فاصلہ عام رفتار سے طے کرنا چاہیے۔
(4) موجودہ عمارت میں اوپر کی منزل میں بھی سعی کی جا سکتی ہے۔ وہاں بھی سبز رنگ سے دوڑنے کی جگہ کا تعین کردیا گیا ہے۔
الحکم التفصیلی:
قال الألباني في " السلسلة الصحيحة " 5 / 564 :
أخرجه ابن ماجة ( 2987 ) و أحمد ( 6 / 404 - 405 ) و الطبراني في " الكبير " ( 25 / 97 / 253 ) عن هشام الدستوائي عن بديل بن ميسرة ( عن المغيرة بن حكيم ) عن صفية بنت شيبة عن أم ولد شيبة قالت : " رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم يسعى بين الصفا و المروة ، و هو يقول : " فذكره . و أخرجه النسائي ( 2 / 42 ) عن حماد عن بديل عن المغيرة بن حكيم به نحوه . قلت : و هذا إسناد صحيح ، رجاله كلهم ثقات . و أم ولد شيبة ، هي أم عثمان بنت سفيان كما في " الطبراني " و غيره . و ما بين المعكوفتين زيادة لأحمد في إحدى روايتيه . و هي صحيحة لمتابعة حماد - و هو ابن زيد - عند النسائي . و قد قصر و وهم الهيثمي في إيراده الحديث في " المجمع " ( 3 / 248 ) ، و قوله : " رواه الطبراني في " الكبير " ، و رجاله ( رجال الصحيح ) " . أما تقصيره فواضح . و أما وهمه ، فإنه ظن أنه لم يخرجه أحد الستة ، فأورده !