تشریح:
روایت: 308۔309 دونوں سنداً ضعیف ہیں اس لیے قابل حجت نہیں اور ان سے کھڑے ہوکر پیشاب کرنے کی ممانعت ثابت نہیں ہوتی تاہم نبی ﷺ کا عام معمول بیٹھ کر ہی پیشاب کرنے کا تھا اس لیے ہر مسلمان کا معمول بھی یہی ہونا چاہیے۔ اصل اور اہم مسئلہ پیشاب کے چھینٹوں سے بچنا ہے اس میں کوتاہی کی گنجائش نہیں کیونکہ اس پر سخت وعید آئی ہے۔