تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) جلالہ اس جانور کو کہتے ہیں جو گندگی کا اس حد تک عادی ہوجائے کہ ا س کا گوشت اور دودھ اس سے متاثر ہوجائے۔
(2) بعض علماء کے نزدیک اگر ایسے جانور کو باندھ کر رکھا جائے اور پاک صاف غذا کھلائی جائے حتی کہ نجاست کا اثر ختم ہوجائے تو یہ جانور جلالہ کی نسبت سے نکل جاتا ہے، لہٰذا اس کا گوشت کھانا اور دودھ پینا جائز ہوتا ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:(سنن ابو داود، (اردو طبع دارالسلام) حديث: ٣٧٨٧ کے فوائد)