قسم الحديث (القائل): مرفوع ، اتصال السند: متصل ، قسم الحديث: تقریری

سنن ابن ماجه: كِتَابُ الصَّيْدِ (بَابُ الضَّبِّ)

حکم : صحیح 

3238. حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَصَابَ النَّاسُ ضِبَابًا، فَاشْتَوَوْهَا، فَأَكَلُوا مِنْهَا، فَأَصَبْتُ مِنْهَا ضَبًّا، فَشَوَيْتُهُ، ثُمَّ أَتَيْتُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخَذَ جَرِيدَةً، فَجَعَلَ يَعُدُّ بِهَا أَصَابِعَهُ فَقَالَ: «إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ، وَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّهَا هِيَ» فَقُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ، قَدِ اشْتَوَوْهَا فَأَكَلُوهَا، فَلَمْ يَأْكُلْ، وَلَمْ يَنْهَ

مترجم:

3238.

حضرت ثابت بن یزید انصارى ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ہم نبیﷺ کے ہمراہ (سفرمیں) تھے۔ لوگوں نے سانڈے پکڑے اور انہیں بھون کر کھانے لگے۔ مجھے بھی ایک سانڈا ملا، میں نے اسے بھونا اور اسے لے کر نبیﷺ کی خدمت میں حاضر ہوگیا۔ آپﷺ نے ایک چھڑی لی اور اس کے ذریعےسے اس (سانڈے) کی انگلیاں گننے لگے، پھر فرمایا: ’’بنی اسرائیل کا ایک گروہ مسخ ہو کر زمین میں رینگنے والے جانوروں کی صورت میں تبدیل ہو گیا تھا۔ مجھے معلوم نہیں شائد یہ وہی قوم ہو۔‘‘ میں نے کہا: لوگ تو انہیں بھون کر کھا بھی گئے۔ تو نبیﷺ نے نہ کھایا، نہ منع فرمایا۔