تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) سمندر کے پانی ذائقہ عام پانی سے مختلف ہوتا ہےاس لیے صحابی کو اس کے بارے میں شک ہوا کہ اس سے وضو درست ہے یا نہیں تب رسول اللہ ﷺ نے یہ ارشاد فرمایا ۔ دیکھیے: (سنن ابن ماجة، حدیث 386، 388)
(2) سمندر میں رہنے والا جانور سمندر میں مر جائے تب بھی حلال ہے۔ اور با ہر نکالنے سے مر جائے تب بھی حلال ہے۔
(3) مزید فوائد کےلیے ملاحظہ کیجیے : (سنن ابن ماجة، الطهارۃ، باب الوضوء بماء البحر، حدیث :386، 388)