تشریح:
فوائد و مسائل:
(1) حلواء اور حلویٰ سے بعض علماء نے انسان کی بنائی میٹھی چیز (مٹھائی) اور بعض نے ہر میٹھی چیز مراد لی ہے پھل ہو یا دوسری چیز۔
(2) پسند ہونے کامطلب یہ ہے کہ جب پیش کی جاتی تو رغبت سےتناول فرماتے۔ یہ مطلب نہیں کہ اسے طلب فرماتے۔
(3) شہد ایک قدرتی غذا ہے جو بے شمار فوائد کی حامل ہے۔ اور اس میں دوسری مٹھاس (چینی وغیرہ) کےمضر اثرات نہیں۔